گم صم
قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )
معنی
١ - گونگا، بہرا، خاموش، ساکت، چپ چاپ، ہکا بکا، ششدر و حیران، سکتے کی کیفیت۔ "ممتاز بالکل گم صم بنے ہوئے کھڑکی کے باہر سمندر کی موجوں کو دیکھتے رہے۔" ( ١٩٤٢ء، انور، ٦٦ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'گم' کے ساتھ عربی اسم 'اصم' کی جمع 'صم' لگانے سے مرکب 'گم صم' بنا۔ ١٨١٨ء کو "کلیات انشاء" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں